the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
(ایجنسیز)

 قطر کی حکومت نے اپنی عرب روایات، ثقافت اور مذہبی شناخت کے تحفظ کیلیے سیاحوں اور غیر ملکی خواتین اور مرد خضرات کے لئے تفریحی مقامات پر لباس کے حوالے سے نیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔
عرب ویب سائٹ کے مطابق قطری حکومت کی جانب سےسوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر لباس کے حوالے سے جاری مہم کے ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی خواتین سیاح حد سے زیادہ چست لباس، مختصر لباس، شفاف یا جالی دار لباس، منی اسکرٹ اور بغیر بازو کے قمیص پہننے سے گریز کریں جس سے ستر متاثر ہوتا ہو اور جسم کے اعضاء ظاہر ہوتے ہوں۔ سوشل میڈیا پر ایسے لباسوں کی تفصیل بھی جاری کر دی گئی ہے جو مہم کے مطابق ممنوع اور نامناسب ہیں، قطری حکومت نے ان ممنوعہ لباسوں کی تصاویر اپ لوڈ کی گئی ہیں تاکہ



کوئی شک و شبہ نہ رہے کہ کونسا لباس ضابطہ اخلاق کی خلاق ورزی میں آتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق میں خواتین کے ساتھ ساتھ مرد سیاحوں کے لیے بھی لباس کی حد واضح کی گئی ہیں جس کے مطابق مرد حضرات کو بھی تیراکی کا مخصوص لباس پہن کر ساحل پر گھومنے اور سوئمنگ پول سے باہر زیب تن کرنے کی اجازت نہیں۔
قطر کی مقامی آبادی اور ایشائی ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن نے لباس کے ضابطے اخلاق کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے حکومت کو یہ اقدام بہت پہلے اٹھا لینا چاہیئے تھا۔ دوسری جانب مغربی ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کی اکثریت کا کہنا ہے کہ “ڈریس کوڈ” کا اطلاق مذہبی مقامات، عبادت گاہوں اور سرکاری دفاتر کی حد تک کیا جانا چاہیے، شاپنگ سنٹرز اور تفریحی مقامات پر اس اطلاق کو مسلط نہیں کرنا چاہیئے۔
اس پوسٹ کے لئے 1 تبصرہ ہے
SAYEED BIN SIDDIQ Says:
Very good announcement I appriciate the government of Qatar for this action.

Comment posted on May 26 2014
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.